16 فروری 2016 - 17:48
ایران کے سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں میں شرح سود کم کرنے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری اور نجی بینکوں کی جانب سے 18 سے 20 فیصد تک شرح سود کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے سرکاری اور نجی بینکوں کے درمیان ایک معاہدے کے تحت شرح سود کو کم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے.

یہ بات نجی بینکوں اور کریڈٹ اداروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ’’کوروش پرویزیان‘‘ نے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری اور نجی بینکوں کی جانب سے 18 سے 20 فیصد تک شرح سود کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نجی بینکوں اور کریڈٹ اداروں کی ایسوسی ایشن گزشتہ ہفتے سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲